پاکستان میں دو ٹرینوں میں تصادم _ 30 ہلاک

اسلام آباد _ پاکستان میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں  30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر مسافر زخمی ہیں یہ حادثہ پیر کی صبح صوبہ سندھ میں پیش آیا۔پاکستانی میڈیا کے مطابق ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس رتی _  دہرکی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ تاہم ، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑی سے سر سید ایکسپریس ٹرین ، ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پولیس عہدیدار عثمان عبد اللہ نے بتایا کہ اس واقعے میں 30 افراد ہلاک ہوئے۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ بہت سے مسافر دونوں ٹرینوں کی بوگیوں میں پھنس گئے ہیں انھیں نکالنے کے لیے گیس کٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام انجام دئے ۔ عبد اللہ نے بتایا کہ حادثے کے بعد اس روٹ پر چلنے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے