جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایر پستول سے فائرنگ کم‌ عمر‌ لڑکا زخمی

حیدرآباد: پرانے شہر کے علاقے سلطان شاہی میں ایر پستول سے فایرنگ کے نتیجہ میں ایک کم‌عمر لڑکا زخمی ہوگیا۔ حالانکہ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا جسکا آج انکشاف ہوا۔

افسر نامی نوجوان سلطان شاہی کا رہنے والا بتایا گیا ہے جسکی بندوق سے گولی چلی جبکہ زخمی کی شناخت 8 سالہ محمد اذان کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق افسر نے ایر پستول سے چپکلی پر فایر کیا، گولی چپکلی کے بجائے دیوار سے ٹکرا کر اذان کو لگ گئی جو قریب میں کھیل رہا تھا، ۔مغل پورہ پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لڑکے کو چوٹ آئی ہے۔

اذان کے رشتہ داروں نے اسے پرائیویٹ اسپتال میں شریک کیا اور علاج کے بعد جمعرات کی رات اسے ڈسچارج کردیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button