Uncategorized

پاکستانی کامیڈین عمر شریف کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

حیدرآباد _ پاکستان کے مشہور کامیڈین عمر شریف کے انتقال کی خبر ہفتے سے سوشل میڈیا بالخصوص ٹیوٹر اور واٹس ایپ پر تیزی سے گشت کررہی ہے لیکن عمر شریف کے گھر والوں اور قریبی ذرائع کے مطابق وہ بقید حیات ہیں

پاکستانی میڈیا کے مطابق عمر شریف کے فرزند جاوید عمر نے اپنے والد کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا میں جاری افواہوں کی مذمت کی اور بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت بہتر ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ حرکت عمر شریف کے قریبی شخص نے کی ۔لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے یہ حرکت کیوں کی۔

عمر شریف کے انتقال کی افواہیں ٹیوٹر پر کافی گردش کررہی ہیں  نٹیخنس بغیر کسی تحقیق کے اس جھوٹی خبر کو شیر کررہے ہیں اور دوسری طرف عمر شریف کے ٹیوٹر اکاؤنٹ سے روزانہ پوسٹ بھی جاری ہورہے ہیں آج اتوار کے دن بھی عمر شریف کے ٹیوٹر پر کئی ٹیوٹ اور ری ٹیوٹ دیکھے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button