انٹر نیشنل

توہین رسالت پرپاکستان میں ایک خاتون کوسزائے موت

نئی دہلی: پاکستان کی ایک عدالت نے توہین رسالت پرایک خاتون کو موت کی سزا سنائی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق 26 سالہ خاتون انیقہ عتیق کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ خاتون نے توہین رسالت پرمبنی پیغام پوسٹ کیا تھا۔ خاتون کے خلاف توہین رسالت توہین مذہب اور انسداد سائبر جرائم ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے سال 2020 میں گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا تھا اوریہ مقدمہ عدالت میں زیردوراں تھا۔ عدالت نے خاتون کو مجرم قراردیتےہوئے اسے بیس سال قید دو لاکھ روپئے جرمانہ کے علاوہ موت کی سزا سنائی ہے۔ پاکستان میں توہین رسالت صلعم کے الزام میں 80 سے زائد افراد جیلوں میں محروس ہیں جن میں سے نصف کو عمر قید یا سزائے موت سنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button