انٹر نیشنل

ابوظہبی ایرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی کا پرتپاک استقبال _ مودی کا عربی میں ٹویٹ

نئی دہلی _ 29 ،جون ( اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی منگل 28 جون کو ابوظہبی، متحدہ عرب امارات پہنچے۔ ابوظہبی ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ ابوظہبی ہوائی اڈے پر میرے استقبال کے لیے آنے والے اپنے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان  سے میں  متاثر ہوا ہوں میں ان کا شکر گزار ہوں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ مودی کے دورے کا بنیادی مقصد سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی گزشتہ ماہ انتقال پر تعزیت کرنا تھا۔ انہوں نے محمد بن زاید کو متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button