انٹر نیشنل

مکہ اور مدینہ کی مقدس مساجد میں دوبارہ سماجی فاصلے پر عمل

مکہ اور مدینہ کی مقدس مساجد میں دوبارہ سماجی فاصلے پر عمل 

جدہ _ 31 دسمبر ( اردو لیکس) سعودی عرب کی شاہی حکومت نے  جمعرات سے مکہ اور مدینہ کی  مقدس مساجد میں دوبارہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے عمل کو شروع کردیا ہے  جس کی شروعات آج صبح 7بجے سے عمل میں ائی ۔ سعودی پریس ایجنسی کے بموجب دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے معاملات میں نمایاں اضافہ کے پیش نظر یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

 

مصلیوں کے درمیان میں سماجی دوری کااطلاق عمل میں لایا گیا ہے ‘ کارپیٹس دوبارہ تقسیم کئے گئے اور عازمین کی تقسیم ورچول طواف کے راستے پر عمل میں لائی گئی ۔ تاکہ عازمین کی حفاظت او رصحت کو یقینی بنانے کے لئے درکار احتیاطی اقدامات پر عمل درامد ہوسکے۔مکہ اور مدینہ کی مساجد میں والینٹرس مصلیوں کو نماز ادا کرنے کے لئے سماجی فاصلے کا تعین کرتے ہوئے اسٹیکرس لگا دئے گئے ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button