انٹر نیشنل

ہندوستان کے علاوہ 15 ممالک کا سفر نہ کرنے شہریوں کو سعودی عرب حکومت کا فرمان

جدہ _ 22 مئی ( اردولیکس) سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر اپنے شہریوں کے ہندوستان اور 15دیگر ملکوں کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی عرب کے ڈائرکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس (جوازات) کے مطابق شہریوں کے جن ممالک کے سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں لبنان‘ شام‘ترکی‘ ایران‘ افغانستان‘ ہندوستان‘یمن‘ صومالیہ‘ایتھوپیا‘ کانگو‘ لیبیا‘ انڈونیشیا‘ارمینیا‘ ویتنام‘ روس‘وینیزولا ہیں۔ سعودی عہدیداروں کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چین کے بشمول کئی ممالک میں کورونا کی نئی لہر کی توثیق کی گئی  ہے۔

سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صحت کے  عہدیداروں نے 17مئی کو621نئے کیس ریکارڈ کئے۔ اس ماہ کے اوائل میں سعودی ایرلائنس نے استنبول کے لئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کی تھیں۔ تقریباً دو سال کے وقفہ کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کی گئی تھیں لیکن اب سعودی شہریوں کے ترکی کے  سفر پر بھی پابندی عائد کی  ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button