نیشنل

لاء کمیشن کو پیر تک یکساں سول کوڈ پر اتنے لاکھ رائے موصول ہوئیں

حیدرآباد _ 11 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) یکساں سیول کوڈ پر  رائے دینے کی آخری تاریخ قریب آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لاء کمیشن  کو زبردست ردعمل مل رہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ لا کمیشن کو پیر کی شام تک یکساں سول کوڈ پر 46 لاکھ افراد کی  رائے موصول ہو چکی ہیں۔

 

بتایا جاتا ہے کہ لا کمیشن آنے والے دنوں میں کئی تنظیموں اور شہریوں کے خیالات براہ راست سننے کی تیاری کر رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے  کہ اس سلسلے میں پہلے ہی بہت سے لوگوں کو دعوت نامے جا چکے ہیں۔ لاء کمیشن، جس نے حال ہی میں 14 جون سے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) پر مشاورت شروع کی ہے، نے مشورہ دیا ہے کہ شہریوں، مذہبی تنظیموں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اپنی رائے دینا چاہیے۔

 

 

اگست 2018 میں ختم ہونے والے 21 ویں لاء کمیشن نے بھی یو سی سی کے معاملے کا جائزہ لیا اور دو بار عوامی رائے اکٹھی کی۔ بعد ازاں، اس نے 31 اگست 2018 کو ‘خاندانی  قانون میں اصلاحات’ کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی۔ 22ویں لاء کمیشن نے 14 جون کو ایک پبلک نوٹس جاری کیا، جس میں کہا  گیا ہے کہ یکساں سیول کوڈ پر عوام سے آراء، تجاویز اور مشورے حاصل کیے جا رہے ہیں۔

 

اس میں کہا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے افراد 30 دنوں کے اندر اپنے خیالات لاء کمیشن کو ای میل [email protected] کے ذریعے یا ایک خصوصی لنک کے ذریعے آن لائن بھیج سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی میں لاء کمیشن کے دفتر کو براہ راست رائے بھیجا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button