سعودی عرب میں کورونا کی نئی شکل ” اومیکرون ” کا پہلا کیس درج

جدہ _ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کا پہلا کیس درج ہوا ہے سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا کہ مملکت میں شمالی افریقی ملک سے آنے والے ایک شہری میں COVID-19 Omicron کا پتہ چلا ہے سرکاری سعودی پریس ایجنسی  نے اس کی اطلاع دی۔

 

متاثرہ شہری اور اس سے رابطہ میں آنے والوں کو الگ تھلگ کر دیا گیا، اور ان تمام کا علاج کیا جارہا ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے کہا کہ اس  کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔وزارت صحت نے مملکت میں مقیم تمام افراد پر زور دیا کہ وہ کورونا ویکسین کی خوراک لیں  اور تمام احتیاطی تدابیر اور پروٹوکول پر عمل کریں،

 

سعودی عرب نے اتوار کے روز ملاوی، زامبیا، مڈغاسکر، انگولا، سیشلز، ماریشس اور کوموروس آنے اور جانے والی پروازوں کو کورونا کی نئی قسم Omicron کے پھیلنے کی وجہ سے معطل کر دیا ہے۔مملکت نے ان غیر سعودیوں کا داخلہ بھی معطل کر دیا جو راست  یا بالواسطہ مذکورہ ممالک سے آتے ہیں، سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے کسی دوسرے ملک میں کم از کم چودہ دن گزارے ہوں جن کی صحت کے طریقہ کار مملکت میں داخلے سے متعلق سعودی عرب کے قوانین کے مطابق ہوں۔