انٹر نیشنل

ایمن الظواہری کے خلاف کاروائی کا سعودی عرب نے کیا خیرمقدم

نئی دہلی: سعودی عرب نے امریکہ کی جانب سے القاعدہ کے چیف ایمن الظواہری کو ایک آپریشن میں نشانہ بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ایمن الظواہری دہشت گردی کے ان رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہوں نے امریکہ سعودی عرب اور دنیا کے کئی ممالک میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کی قیادت کی۔ سعودی عرب کی حکومت نے دہشت گردی کےخلاف تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button