تلنگانہ

تلنگانہ میں 4 کارپوریشن کے چیرمین کا تقرر ، احکامات جاری

حیدرآباد _ 5 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں مزید چار کارپوریشنوں کے چیئرمین  کا تقرر کیا ہے۔چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے فیصلے کے مطابق  تلنگانہ رعیتو بندھو سمیتی کے چیرمین کی حیثیت سے رکن اسمبلی ٹی راجیا کو مقرر کیا ہے جنھیں اس مرتبہ پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ان کے بجائے اسٹیشن گھن پور اسمبلی حلقہ سے رکن کونسل کڈیم سری ہری کو امیدوار بنایا گیا ہے

 

اسی طرح جنگاوں کے رکن اسمبلی  متی ریڈی یادگیری ریڈی کو تلنگانہ آر ٹی سی کا چیئرمین بنایا گیا ہے ان کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ان کے بجائے رکن کونسل پی راجیشور ریڈی کو امیدوار بنائے جانے کا امکان ہے

 

وینکٹیش گپتا کو  مشن بھگیرتا کا  وائس چیئرمین بنایا گیا  اور کانگریس سے بی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے والے  نندی کانتی سریدھر کو ایم بی سی کارپوریشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button