صرف دیسی مصنوعات کی خریدی کرنے سعودی عرب کی شاہی حکومت کے احکام

حیدرآباد، _ سعودی عرب کی شاہی حکومت نے  ملک میں تیار ہونے والی اشیاء بالخصوص اشیائے ضروریہ کو خریدنے کا  سرکاری کنٹریکٹرس کو مشورہ دیا ہے ۔ لوکل کنٹینٹ اینڈ گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی نے پیر کو سعودی عرب میں شاہ کے حکم کے مطابق 28 اشیاء کی فہرست جاری کی۔ اتھارٹی نے تجویز دی کہ سرکاری کنٹریکٹرس کو یہ سامان یقینی طور پر قومی کمپنیوں سے خریدنا چاہیے۔ فہرست میں بنیادی طور پر گوشت ، مچھلی ، پولٹری اور دودھ کی مصنوعات شامل ہیں

حکومت کا خیال ہے کہ نہ صرف ملک میں مقامی مصنوعات کی مانگ کو بڑھایا جائے ، بلکہ  تیل کی آمدنی کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی آمدنی حاصل کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔