جرائم و حادثات

میدک ٹاؤن میں زیور کے لئے خاتون کا دن دہاڑے گلا کاٹ کر قتل

میدک 24دسمبر(اُردو لیکس نیوز ۔ابو فیضان ) میدک ٹاؤن کے بڑے بازار میں ایک خاتون کا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شیٹ پلی کے گاؤں کے وینکٹیشم اور اس کے خاندان کے افراد کچھ عرصہ قبل روزگار کے خاطر میدک میں مقیم ہوئے اور ٹاؤن کے محلہ بڑے بازار میں رہتے تھے اور مقامی بازار میں سبزیاں بیچ کر اپنی زندگی کا گزر بسر کر رہے تھے ۔

سجا تا کے شوہر وینکٹیشم نے بتایا کہ جب سجاتا اور وینکٹیشم بازار گئے اور سبزی بیچ رہے تھے، وہ صبح 10:00 بجے گھر گئی اور سجاتا دوپہر 1:00 بجے تک بازار نہیں آئی۔ جب وہ گھر گیا تو اس کی بیوی سجاتا (عمر 42 سال) مردہ پائی۔ خاتون کا گلا کاٹ کر گلے سے سونے کا زیور چھین لیا گیا ۔ یہ سب دیکھ کر شوہر وینکٹیشم نے مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس کو اطلاع دی۔ میدک ڈی ایس پی مسٹر پی سائیدولو،میدک ٹاؤن سی آئی مسٹر ڈی مدھو،میدک رورل سی آئی مسٹر وجے کمار، میدک ٹاؤن ایس آئی مسٹر ملاریڈی اور پولس عملہ فوری طور پر سراغ لگانے والی ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کیا۔معاملے کی اطلاع ملنے پر ضلع ایس پی روہنی پریہ درشنی نے موقع پر پہنچ کر قتل کی واردات کا جائزہ لیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ حملہ آوروں کو فوری طور پر پکڑا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دن دہاڑے قلب شہر میں قتل کی سنگین واردات سے میدک میں سنسنی پھیل گئی اور عوام میں خوف کا ماحول دیکھا گیا ۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں سڑک حادثہ میں میدک میونسپل کے دو خاتون ملازمین ہلاک ہوگئے تھے اور دوپہر اس خاتون کے قتل کی واردات کے بعد پورے ٹاؤن میں سنسنی پائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button