نیشنل

دہلی شراب معاملہ میں رکن کونسل کویتا کی پوچھ تاچھ ختم _ تیسرے دن بھی 10 گھنٹے ای ڈی کے دفتر میں

حیدرآباد _ 21 مارچ ( اردولیکس) بی آر ایس ایم ایل سی کویتا کی ای ڈی کی پوچھ تاچھ کا تیسرا دن ختم ہوگیا۔ کویتا آج  صبح 11:30 بجے دفتر میں داخل ہوئیں۔ وہ 9:30 بجے باہر آئیں۔ حکام نے 10 گھنٹے سے زائد پوچھ تاچھ کی۔ ای ڈی حکام نے اعلان کیا کہ کویتا کی تحقیقات ختم ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کویتا ای ڈی کے دفتر سے باہر آگئیں۔اور کار میں بیٹھ کر اپنے حامیوں کو جیت کا نشان بتاتے ہوئے رہائش گاہ لوٹ گئیں۔

 

ایم ایل سی کویتا سے پوچھ تاچھ کے دوران بی آر ایس لیگل سیل کی جنرل سکریٹری سوما بھرت شام 6 بجے ای ڈی کے دفتر گئیں۔ ایم ایل سی کویتا کی درخواست پر ای ڈی حکام نے بھرت کو دفتر بلایا۔ ایسا لگتا ہے کہ  مزید تفتیش میں ضرورت پڑنے پر کویتا کے بجائے سوما بھرت کو بھیجنے کے لیے کچھ اہم دستاویزات پر دستخط کئے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button