انٹر نیشنل

سری لنکا میں اسکولس بند کرنے کا اعلان

نئی دہلی: سری لنکا میں شدید اقتصادی اور ایندھن کے بحران کی وجہ سے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل سے دو ہفتوں کے لیے صرف ضروری خدمات جیسے صحت، ٹرینوں اور بسوں کے لیے ایندھن کی فراہمی کی اجازت رہے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکا گزشتہ چند ماہ سے شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔رپورٹس کے مطابق ملک میں ایندھن صرف 10 دن کا باقی رہ گیا ہے جو کہ معمول کی طلب کے لحاظ سے صرف ایک ہفتے میں ختم ہو جائے گا اسی کے پیش نظراس طرح کا سخت فیصلہ لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button