امریکی فورسس کے ڈرون حملے میں القاعدہ کا اہم لیڈر ہلاک

حیدرآباد _ امریکی فورسس نے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ایک سینئر لیڈر  ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے میجر جان رِگسبی نے کہا ہے کہ شام میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینئر لیڈر عبدالحمید المطر مارے گئے ہیں۔یہ ڈرون حملہ جنوبی شام میں ایک امریکی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کے دو دن بعد ہوا ہے۔ تاہم امریکہ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ جوابی کارروائی میں ہوا ہے۔