کابل ایرپورٹ پر بھگدڑ مچ جانے سے 7 افراد ہلاک

حیدرآباد_ : اتوار کی دوپہر کابل ایرپورٹ پر  بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ میں 7 افغانی  ہلاک ہو گئے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایرپورٹ کے پاس کافی بھیڑ جمع ہوگئی تھی جس پر طالبان کے جنگجوؤں نے ہوائی فائرنگ کی۔تاکہ بھیڑ کو روکا جا سکے۔تاہم ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔۔ دریں اثنا ، نو منتخب طالبان حکومت نے ایئرپورٹ پر کچھ سخت احکامات جاری کئے کہ عوام ایرپورٹ کے میں گیٹ کے باہر جمع نہ ہوں۔

افغانستان سے ایک خصوصی پرواز آج صبح تقریبا  10 بجے بھارت پہنچا۔۔ انڈین ایئر فورس کا اے سی 17 جس میں 168 افراد سوار تھا غازی آباد کے ہنڈن ایئر بیس پر اترے۔ ان میں 107 ہندوستانی ، 20 افغان ہندو اور سکھ ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 168 افراد کو RTPCR کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد باہر بھیجا جائے گا۔