انٹر نیشنل

نیویارک سٹی کونسل کی پہلی مسلم رکن شہانہ حنیف نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر لیا حلف

نیویارک سٹی کونسل کی پہلی مسلم رکن شہانہ حنیف نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر لیا حلف

حیدرآباد_ 30 دسمبر ( اردو لیکس ڈیسک) امریکہ کی نیویارک سٹی کونسل  کی تاریخ میں پہلی مسلمان رکن شہانہ حنیف منتخب ہوئی ہیں جو بنگلہ دیشی نژاد ہیں گزشتہ روز کونسل کی رکن کی حیثیت سے 30 سالہ شاہانہ حنیف نے قرآن مجید  پر ہاتھ  رکھ  کر حلف لیا۔

 

شاہانہ حنیف نہ صرف نیو یارک سٹی کونسل کی پہلی مسلمان رکن ہیں بلکہ یہاں تک پہنچنے والی پہلی جنوبی ایشیائی نڑاد خاتون بھی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے قرآن کی آیات کا انگریزی ترجمہ بھی لکھا۔شاہانہ حنیف نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنی مذہبی اور نسلی شناخت کو نظر انداز کرنے کے بجائے اسے بہتر انداز میں پیش کیا ۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران وہ نہ صرف ببانگ دہل کرتے پاجامے میں نظر آتی رہیں بلکہ امریکی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی بنگلہ دیشی شناخت کو بھی فخر سے متعارف کراتی رہیں

۔امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے وقت شاہانہ حنیف صرف 10 برس کی تھیں جب انہیں اپنی بہن کے ساتھ مسجد جاتے ہوئے کسی شخص نے دہشت گرد پکارا۔اس واقعے سے وقتی طور پر سہم جانے والی بچی آج 20 برس بعد اسی شہر کی سٹی کونسل تک پہنچنے والی پہلی مسلمان خاتون ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button