جنرل نیوز

حضرت مولانا محمدانواراللہ فاروقی ؒ کی خدمات ناقابل فراموش،کیرل میں مولاناخواجہ ابوتراب اور دیگر کاخطاب

حضرت مولانا خواجہ سیدابوتراب شاہ قادری قدیری چشتی یمنی بندہ نوازی سجادہ نشین ہلکٹہ شریف کرناٹک نے کہا ہے کہ بانی جامعہ نظامیہ حیدرآباد حضرت مولانا محمدانواراللہ فاروقی فضیلت جنگ ؒکی دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان کے بافیض ادارہ سے علماء اورصوفیاء بڑی تعداد میں فارغ التحصیل ہوئے جو ایک بڑا کارنامہ ہے

 

۔انہوں نے اپوا کیرل میں منعقدہ حضرت شیخ عبداللہ شاہ قادری قدیریؒ کے سالانہ عرس شریف کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کی وحدانیت کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ پر ہم توکل کریں، اللہ ہی کارساز کافی ہے۔انہوں نے موجودہ دور میں علما کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ علما سے دینی معاملات کو سیکھنا چاہئے اور ان کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ علما اوراولیا کا مقام کافی بلند ہے۔اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی آج کے اس پرآشوب دور میں ہمیں ان کے علوم سے استفادہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ولی ولی کو پہچانتا ہے، حضرت مولانامحمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادرؒ اور حضرت سید بادشاہ قادریؒ دونوں اولیا اللہ تھے جو ایک دوسرے کی معرفت رکھتے تھے

 

۔انہوں نے ساداتِ کرام،بزرگان دین اور علمائے کرام کے احترام پر زوردیا۔ حضرت سید شاہد قدیری قادری چشتی یمنی بندہ نوازی نے کہاکہ ایمان اورتقویٰ کی اعلیٰ منازل پر اولیااللہ فائز ہوئے۔ ڈاکٹر محمدعلی نوری چشتی قادری بمبئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ پرکامل بھروسہ کرو بیشک اللہ تعالیٰ توکل کرنے والوں سے محبت فرماتاہے،

 

علم ظاہری علماء کی صحبت،مدارس ،مکتب سے دینی کتب ورسائل سے ملتاہے جبکہ باطنی علوم وہ مایہ نازنعمت ودولت ہے جو تمام اولیاء اللہ کی صحبت وتربیت میں رہ کر مجاہدات وریاضات کے ذریعہ حاصل کیاجاتاہے،شہ نشین اورجلسہ گاہ میں جناب مسیحا ستار شاہ قادری قدیری سجادہ نشین کیرالا،کے علاوہ ہزارہا مردوخواتین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button