انٹر نیشنل

محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر منتخب _ نریندر مودی نے دی مبارکباد

حیدرآباد 15 مئی ( اردولیکس ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کا جمعہ کے روز انتقال ہونے کے دوسرے ہی دن محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات اور تدفین کے بعد ہفتہ کے روز وفاقی سپریم کونسل کے اجلاس میں ابوظہبی کے ولی عہد 61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدرمنتخب ہوئے۔

متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زاید النہیان جمعہ کے روز انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔ وہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر کا عہدہ سنبھال رہے تھے۔ جمعے کے روز ان کی تدفین کے بعد متحدہ عرب امارات کی فیڈرل سپریم کونسل نے ہفتے کے روز ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو نیا صدر منتخب کیا۔

اسی دوران وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے نئے صدر کو مبارکباد پیش کی۔ٹیوٹر پر مبارکباددی کا پیغام جاری کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ

ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نیا صدر منتخب ہونے پر میری نیک خواہشات۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی متحرک اور بصیرت والی قیادت میں ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری مزید گہرا ہوتی رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button