جنرل نیوز

ہندوستان کا ایک اچھا شہری وہی ہے جو اپنی ذمہ داریوں کو از خود انجام دے : ڈاکٹر سیما سنگھ

راشٹری سیوا یوجنا کے ذریعے منعقد سات روزہ خصوصی کیمپ کا اختتام

فتحپور، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ہندوستان کا ایک اچھا شہری وہی ہے جو اپنی ذمہ داریوں کو از خود انجام دے_ مزکورہ خیالات کا اظہار پراتھمک ودیالے موضع گلراماؤ میں چل رہے راشٹری سیوا یوجنا کے زیر اہتمام سات روزہ خصوصی کیمپ کے اختتام کے موقع پر، فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج محمودآباد کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ نے کیا_ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو اخلاص کے ساتھ معاشرے اور اور دیش کی خدمت کرنی چاہئے_ ڈاکٹر داؤد احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشٹری سیوا یوجنا کے ذریعے منعقدہ کیمپ، سماج کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ اس سات روزہ کیمپ میں جو طلباء و طلبات تربیت پائے ہیں، وہ اپنے آس پاس کے لوگوں کو پیڑ پودوں کی، انسانوں کی زندگی میں کیا اہمیت ہےاورانکی حفاظت کے بارے میں بتاتے ہوئے بیدار کریں گے_ ڈاکٹر پرارتھنا سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر چلتے ہوئے ہمیں کن نیموں کا خیال رکھنا چاہئے اسکے بارے بھی گاؤں کے لوگوں کو بتاکر بیدار کریں گے _
راشٹری سیوا یوجنا کے پروگرام آفیسر ڈاکر آر. پی. سنگھ و ڈاکٹر زیبا خان کی رہنمائی میں طلباء و طلبات نے پراتھمک ودیالے موضع گلراماؤ اور موضع مولاپور میں کیاریاں بناکر پودے لگائے اور آس پاس صاف صفاٸی بھی کی۔
اس خصوصی کیمپ میں طلباء و طلبات کے کوز و مضمون سے متعلق کمپٹیشن بھی منعقد کرائے گئے_ تحفظ ماحولیات مضمون کے کوز کمپٹیشن میں پرشانت جیسوال و ارپکا سنگھ کو اول اور ومل کشور بھارگو و جہانوی سنگھ کو دوم مقام حاصل ہوا_ تحفظ سڑک بیداری مضمون پر کوز کمپٹیشن میں سندیپ کمار و انشکا کیشوار کو اول اور انل کمار و شاذیہ پروین کو دوم مقام حاصل ہوا_ جنسنکھیا مضمون کمپٹیشن میں رونق کشیپ و زینت خان کو اول اور سندیپ کمار و کومل ورما کو دوم مقام حاصل ہوا_ اول اور دوم مقام حاصل کرنے والے اور اس خصوصی کیمپ میں حصّہ لینے والے طلباء و طلبات کو پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ کے بدست شیلڈ اور میڈل دیکر انعام سے نوازا گیا۔ آخر میں ڈاکٹر آرپی. سنگھ نے سبھی کا شکریا ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button