انٹر نیشنل

وزیراعظم سری لنکا راجہ مہندر پکسا مستعفی _ عوام نے وزیراعظم کے مکان کو آگ لگا دی

حیدرآباد _10 مئی ( اردولیکس ڈیسک) سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجہ پکسا نے  آخر کار اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا مسٹر راجا پکسا نے اس سے قبل عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا سری لنکا کے مقامی میڈیا نے یہ خبر دی ہے وزیر اعظم نے پیر کو اس وقت اپنا عہدہ چھوڑ دیا جب ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔صدر گوٹابایا راجا پکسا اور ان کے بھائی  مہندا راجا پکسا کو ملک کی سنگین صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ملک بھر میں ہزاروں لوگ صدر اور وزیر اعظم دونوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

اور زبردست طریقے سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ۔ عوام نے قانون سازوں کے گھروں اور املاک کو نشانہ بنایا ۔تشدد کے واقعات ملک بھر سے رپورٹ ہوئے۔ ڈیلی مرر اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ہمبنٹوٹا کے جنوبی ضلع میں راجا پکسا خاندان کے آبائی گھر کو آگ لگا دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button