جنرل پرویز مشرف کی صحت سے متعلق ارکان خاندان کا بیان
حیدرآباد _ 10 جون ( اردولیکس ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے تعلق سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کی ان کے ارکان خاندان نے تردید کی ہے پرویز مشرف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ان کے ارکان خاندان نے ایک پوسٹ جاری کیا۔جس میں انھوں نے بتایا کہ خرابی صحت کی وجہ سے پرویز مشرف گزشتہ ٹین ہفتوں سے ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں اور وہ وینٹی لیٹر پر بھی نہیں ہیں انھوں نے پرویز مشرف کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے دعاوں کی اپیل کی۔
دوسری جانب پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف امائلائیڈوسس بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے ، انتہائی نازک طبیعت سے متعلق اطلاعات درست نہیں ہے
Message from Family:
He is not on the ventilator. Has been hospitalized for the last 3 weeks due to a complication of his ailment (Amyloidosis). Going through a difficult stage where recovery is not possible and organs are malfunctioning. Pray for ease in his daily living. pic.twitter.com/xuFIdhFOnc
— Pervez Musharraf (@P_Musharraf) June 10, 2022