جنرل نیوز

عادل آباد میں سید برھان الدین عرف چمن والے بابا کا 6/نومبر کو 150 واں عرس مبارک و قوالی ۔ شہریان سے شرکت کی اپیل

اہل سنت والجماعت عادل آباد کے زیراہتمام 6/نومبر بروز اتوار شام 9 بجے عادل آباد کے سات نالہ روڈ پر واقع درگاہ شریف پر حضرت سید برھان الدین رحمتہ اللہ علیہ عرف چمن والے بابا کا 150 واں عرس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار چمن والے بابا درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران سید عنایت چشتی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔سید عنایت چشتی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سید برہان الدین چمن والے بابا کا 150 واں عرس شریف بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ شاندار پیمانے پر منایا جارہا ہے۔اسی مناسبت سے عرس مبارک کے موقع پر قوالی کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔جس میں بحیثیت مہمان خصوصی مشہور قوال حبیب اجمیری ناگپور تشریف لائیں گے۔انہون نے شہریان عادل آباد سے اپیل کی ہے کہ 6/نومبر کو منعقد ہونے والے عرس مبارک و قوالی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنائیں۔اس موقع پر درگاہ شریف کے خادمین محمد تاج،محمد فاروق،جاوید،فیاض احمد شمع،رفیع،کلیم،ظہیر،عظیم،عزیز،رشید قریشی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button