انٹر نیشنل

ہندوستان کی جانب سے تعمیر کردہ افغان پارلیمنٹ پر بھی طالبان نے قبضہ کرلیا

حیدرآباد _ افغانستان کی دارالحکومت کابل میں اتوار کو داخل ہوئے کے بعد طالبان کے جنگجوؤں نے آہستہ آہستہ تمام سرکاری دفاتر پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ پیر کو مسلح طالبان نے کابل میں ہندوستان کی جانب سے تعمیر کردہ افغان پارلیمنٹ کی جدید عمارت پر کنٹرول سنبھال لیا۔ ایک طالبان اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر میز پر بندوق رکھ دی۔ کچھ مسلح طالبان ان نشستوں پر بیٹھے جہاں صدر اور دیگر معززین بیٹھا کرتے تھے۔ پارلیمنٹ کے اندر افغانستان کا قومی پرچم ہٹا دیا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button