انٹر نیشنل

امریکہ میں اومیکرون کا پہلا کیس _ امریکہ بھر میں چوکسی

حیدرآباد _ کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کا پہلا کیس امریکہ میں رپورٹ ہوا۔ وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ اومیکرون سے متاثرہ شخص، جو گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو جنوبی افریقہ سے آیا تھا اومیکرون سے متاثر پایا گیا اور اس میں معمولی علامات ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ شخص 22 نومبر کو جنوبی افریقہ سے کیلیفورنیا پہنچا تھا اور 29 نومبر کو کئے گئے ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اس نے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لیں۔ اس کے رشتہ دار کا بھی معائنہ کیا گیا ان تمام کی رپورٹ منفی ہے۔

چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی فوکی نے کہا کہ تمام امریکیوں کو جلد سے جلد دو کورونا ویکسین حاصل کرنی چاہیے اور اگر ممکن ہو تو بوسٹر ڈوز لیں۔ یہ تجویز کی گئی ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button