انٹر نیشنل

سستے حج کے پروپیگنڈے کے دھوکے میں نہ آنے سعودی حکومت کا عوام کو مشورہ

جدہ _  سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ حج خدمات سے متعلق دھوکہ دہی سے ہوشیار رہیں۔ سستے حج کے پروپیگنڈے کے دھوکے میں نہ آنے کی مشورہ دیا ہے ۔ وزارت نے کہا کہ کچھ مجرم جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جھوٹے اشتہارات دے کر مسافروں کو دھوکہ دے رہے تھے۔ مسافروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی ذاتی معلومات غیر مجاز افراد کو نہ دیں۔ ان کی آفیشل ایپ ’اتمرنا‘ پر اور   حج اور عمرہ کی خدمات صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا کہ دھوکہ دہی کے مرتکب افراد کے کھاتوں کی تفصیلات فوری طور پر متعلقہ حکام کے حوالے کرنی چاہئیں۔

وزارت نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مقامی عازمین کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صرف حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ کمپنیوں اور اداروں کے ذریعے حج کی خدمات حاصل کریں۔ عازمین حج کی رجسٹریشن 11 جون (ہفتہ) تک مقامی لوگوں کے لیے دستیاب رہے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس سال غیر ملکی عازمین کو حج کی اجازت دی ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے دوسرے ممالک کے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ اس سال حج پر آنے والے غیر ملکی عازمین کو کورونا ویکسین لینا  لازمی ہے۔ اس کے علاوہ صرف 65 سال سے کم عمر افراد کو ہی حج کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button