انٹر نیشنل

سعودی عرب دودھ اور ڈیری مصنوعات میں خود کفیل۔ سعودی وزیر کا بیان

ریاض ۔ کے این واصف

ایک زمانہ تھا جب دودھ اور ڈیری مصنوعات وغیرہ پڑوسی اور دیگر ممالک سے درآمد کئے جاتے تھےلیکن آج سعودی عرب دودھ اور ڈیری مصنوعات میں خود کفیل ہوگیا۔  ایک بیان کے مطابق پولٹری کی پیداوار میں 70 فیصد، ریڈ میٹ میں 57 فیصد اور مچھلیوں میں 60 فیصد تک خود کفالت حاصل کرلی ہے۔

 

عربی اخبار الاقتصادیہ کے مطابق سعودی وزیر صنعت ومعدنیات بندر الخریف نے سعودی فوڈ نمائش 2030 کے دوران مکالمے میں اظہار خیال کیا ہے۔ سعودی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ’سعودی عرب نے  2022 کے دوران 17 ارب ریال مالیت کی غذائی  اشیا برآمد کی ہیں‘۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ’ سعودی عرب 2035 تک سالانہ چالیس ارب ریال تک کی غذائی اشیا برآمد کرنے لگے گا‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button