انٹر نیشنل

یہاں ماسک نہ لگانے والوں کو ڈھائی لاکھ روپے تک جرمانہ !

یہاں ماسک نہ لگانے والوں کو ڈھائی لاکھ روپے تک جرمانہ !

حیدرآباد_ 4 دسمبر( اردو لیکس ڈیسک) امریکی حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا یہ جرمانے 37 ہزار روپے سے لے کر ڈھائی لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اومیکرون کی وبا کے تناظر میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت فیصلہ لیا ہے۔ بیرون ملک سے واپس آنے والے امریکیوں کے لیے بھی اس سے  مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے ! یہ نئے قوانین اگلے ہفتے لاگو ہوں گے

نئے قوانین کے مطابق :-

امریکہ روانگی سے ایک دن پہلے کئے گئے کووِڈ ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔ مسافروں کو ایک سرٹیفکیٹ / ثبوت دکھانا ہوگا کہ وہ کورونا منفی ہے۔ یہ تمام مسافروں پر لاگو ہوتا ہے، بشمول امریکی شہریوں اور کورونا ٹیکہ لینے والے بھی

ہوائی جہازوں، ٹرینوں اور بسوں کے مسافروں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا  جو لوگ عوام کے درمیان اور عوامی مقامات پر ماسک نہیں پہنتے ہیں ان پر 37,000 سے 2.25 لاکھ روپے ($500-3,000) کے درمیان جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بیرون ملک سے  امریکہ پہنچنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لئے کوویڈ ٹیسٹ کروائے جائیں گے ۔رپورٹ منفی آنے پر کچھ دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button