تلنگانہ

راجہ سنگھ کے متنازعہ ویڈیو کو پولیس نے عدالت میں پیش نہیں کیا _ ضمانت کے لئے پیروی کرنے والے وکیل کرونا ساگر کا بیان

حیدرآباد _ 23 اگست ( اردولیکس) گستاخ بی جے پی کے رکن اسمبلی  راجہ سنگھ کے وکیل کرونا ساگر نے  ریمانڈ کو مسترد کرنے کے لیے نامپلی عدالت میں بحث کی ۔کرونا ساگر نے عدالت کے نوٹس میں لایا کہ راجہ سنگھ کو سپریم کورٹ کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق 41 سی آر پی سی نوٹس دیئے بغیر غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔ عوامی نمائندے کو گرفتار کرنے کے لیے 41 سی آر پی سی نوٹس دینی پڑتی ہے۔لیکن پولیس نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کیا اور انھیں گرفتار کر لیا۔ان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے نامپلی عدالت نے ضمانت منظور کر دی ۔عدالت نے 20000 روپے شخصی مچلکہ پر ضمانت منظور کی ۔عدالت نے مذہبی منافرت کو ہوا دینے والے تبصرے نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

راجہ سنگھ کے وکیل کرونا ساگر نے میڈیا کو بتایا کہ متنازعہ ویڈیو پوسٹ کرنے کا راجہ سنگھ پر جو الزام لگایا جا رہا ہے اس پر  عدالت میں کوئی بحث نہیں ہوئی ۔ یہاں تک کہ راجہ سنگھ کی تقریر کی ویڈیو بھی پولیس نے  عدالت میں پیش نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button