جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی و آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے زیر اہتمام قومی یکجہتی گول میز کانفرنس

درگاہ خواجہ غریب نواز اجمیر کے جا نشین دیوان جی اور آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے صدرنشین حضرت سید نصیر الدین چشتی اور دیگر کا خطاب

نارائن پیٹ : 28 ستمبر (اردو لیکس)موجودہ حالات میں امن و آشتی، محبت کا پیغام عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نفرت پھیلانے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا جو لوگ مذہب کے نام پر نفرت پھیلا تے ہیں دراصل وہ ہی مذہب کے اصل دشمن ہیں۔ان خیالات کا اظہار یہاں میٹرو گارڈن فنکشن ہال نارائن پیٹ میں اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی و آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے زیر اہتمام منعقد قومی یکجہتی گول میز کانفرنس میں درگاہ خواجہ غریب نواز اجمیر کے جا نشین دیوان جی اور آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے صدرنشین حضرت سید نصیر الدین چشتی نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔جس کی نگرانی آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ کے کنوینر وبانی اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی حضرت سید شاہ جلال حسینی اشرفی نے کی ۔ صدر کانفرس حضرت سید نصیرالدین نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ ملک میں بد امنی کے خاتمے کے لئے مذہبی رہنماوں کو آگے آنا ہوگا اور ملک کی یکجہتی،فرقہ وارانہ ہم آہنگی، کو مضبوط کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کوشش کرنی ہوگی اور انسانیت کا پیغام عام کرنا ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ شرت پسندی ایک خطرناک رحجان ہے جو ملک کی سالمیت کے لئے خطرناک ہے اس لیے ضرودی ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم کی طرف لانا ہوگا کیوں کہ تعلیم ہی سے تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ مولانا وحید پاشاہ قادری نیشنل کوڈینٹر آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل ‘ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی اور ضلع ایس پی وینکٹیش ورلو’ سید جلال حسینی شمیم کوئل کنڈہ’سید فیض پاشاہ حسینی برادر سجادہ گوگی، اماں کولا سرینواس ایم پی پی ‘ عبدالقادر منڈاسگھر ضلع صدر مجلس’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر

 

کے علاوہ دیگر نے اس کانفرنس سے خطاب کیا اور اس عظیم الشان پیمانے پر کانفرنس کے انعقاد پر سید جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی کو مبارکباد پیش کی۔ کانفرنس کی کارروائی عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے چلائی- اس موقع پر محمد شفیع چاند معتمد سوسائٹی، محمد اسلم ،محمد جیلانی تاج محمد تقی چاند رکن بلدیہ ۔ ودیگر موجود تھے

 

بعد ازاں سید نصیرالدین چشتی جانشین دیوان جی وصدر آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل ودیگر نے بارگاہ قتالیہ کولم پلی پر حاضری دی۔ جہاں سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ سید جلال حسینی اشرفی جلالی نے انکا استقبال کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button