انٹر نیشنل

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو لندن ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمہ میں 5 ہزار کروڑ روپے کی بھاری رقم ادا کرنے کی دی ہدایت

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو لندن ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمہ میں 5 ہزار کروڑ روپے کی بھاری رقم ادا کرنے کی دی ہدایت 

حیدرآباد _ 22 دسمبر ( اردو لیکس ڈیسک) دبئی کے بادشاہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو لندن ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمہ میں 5 ہزار کروڑ سے زائد بھاری رقم ادا کرنے کی ہدایت دی ہے ہائی کورٹ نے شیخ محمد بن راشد  کو ان کی بیوی  47 سالہ شہزادی حیا بنت الحسین کو  طلاق کے مقدمے میں 730 ملین ڈالر (تقریباً 5550 کروڑ روپے) ادا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ طلاق کے کیس میں برطانوی تاریخ کا یہ سب سے مہنگا  کیس ہے

اردن کے سابق بادشاہ کی بیٹی شہزادی حیا کے پاس برطانوی شہریت ہے۔ وہ 2019 میں دبئی سے لندن چلی گئیں اور اپنے بچوں کی تحویل کے لیے برطانوی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی ۔ لندن کی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ شیخ محمد کو اب بچوں کو  ان کے اخراجات کے لیے سالانہ 11 ملین پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔

 

شہزادی حیا کا کہنا ہے کہ شیخ محمد نے ان کا فون ہیک کیا اور ان کی فون  کالیں سنیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button