این آر آئی

سفیر ہند کی ہندوستانی صحافیوں سے ملاقات۔ خوشگوار ماحول میں تفصیلی گفتگو

ریاض ۔ کے این واصف

سفارت خانہ ہند کے دروازے ہر ہندوستانی کے لئے کھلے ہیں وہ کسی بھی عہدیدار سے ملاقات کر اپنا مسئلہ حل کروا سکتے ہیں۔ یہ بات سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کہی۔ وہ مملکت میتن مقیم ہندوستانی باشندوں کے مسائل کی نشاندہی کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ سفارت خانہ ہند نے دس روز قبل اپنے عہدے کا چارج سمبھالے ڈاکٹر اعجاز کی مقامی صحافیوں سے دو بدو ملاقات کا اہتمام کیا تھا جس میں سعودی اور ہندوستان کے مختلف ٹی وی چینلز اور جرائد کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سفیر ہند ڈاکٹر خاں ابتداُ میں ہند سعودی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور باہمی تعلقات کے استحکام وغیرہ جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال G20 کی سربراہی ہندوستان کررہا ہے اور سعودی عرب اس رکن ہے۔ اس حوالے دونوں ممالک کے درمیان سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر خاں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کام کرتے ہیں۔ انھوں کہا کہ صحافی حضرات اور سماجی کارکن ایمبیسی کو اپنے مشوروں اور تجاویز پیش کریں تاکہ کمیونٹی کی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔ اس موقع پر سفیر ہند کے ساتھ نائب سفیر ہند این رام پرساد اور سکریٹری پریس اینڈ انفارمیشن معین اختر بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button