انٹر نیشنل

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا سانحہ ارتحال

شارجہ _ 13 ،مئی ( اردولیکس) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے ہیں وہ ابوظہبی امارات کے حکمران بھی تھے۔ ان کی عمر 73 برس تھی

شیخ خلیفہ بن زید النہیان  1948 میں پیدا ہوئے تھے، 2004 میں امارات ابوظہبی میں اقتدار میں آئے اور ریاست کے سربراہ بن گئے

آئین کے تحت دبئی کے حکمران نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اس وقت تک صدر کے طور پر کام کریں گے جب تک کہ ساتوں امارات کے حکمرانوں کی فیڈرل  کونسل 30 دنوں کے اندر نئے صدر کے انتخاب کے لیے میٹنگ نہ کرے۔۔ توقع ہے کہ ان کے سوتیلے بھائی ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان ابوظہبی کے حکمران کے طور پر جانشین ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button