تلنگانہ

تلنگانہ میں اسکولس کے اوقات کار میں تبدیلی۔احکامات جاری

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے تلنگانہ میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔ ریاستی محکمہ تعلیمات نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں۔ محکمہ تعلیمات کے جاری کردہ احکامات کے مطابق اب پرائمری اسکول کے اوقات کارصبح 9.30 سے 4.15 بجے تک اور ہائی اسکول کے اوقات کارصبح 9.30 سے شام 4.45 بجے تک ہوں گے۔

 

 

 

حکومت نے دونوں شہروں (حیدرآباد-سکندرآباد) کے علاوہ ریاست بھر میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کے احکامات جاری کیے ہیں حیدرآباد اور سکندرآباد کے اسکولس اس سے مستثنیٰ رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button