انٹر نیشنل

القاعدہ کے چیف ایمن الظواہری کو ہلاک کردیا گیا

نئی دہلی: القاعدہ کے چیف ایمن الظواہری کو ہلاک کردیا گیا امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے خصوصی خطاب کے دوران اس بات کا اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو افغانستان میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ امریکہ کے صدر نے تصدیق کی کہ انہوں نے گزشتہ ہفتہ افغانستان میں خصوصی ڈرون آپریشن کو منظوری دی تھی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کسی عام شہری سمیت الظواہری کے خاندان کے افراد کے کسی کی زندگی کو نقصان نہ پہنچے۔ بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ 9/11 میں زندگی سے محروم ہونے والے معصوم امریکیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور الظواہری کی ہلاکت ثابت کرتی ہے کہ ہم اپنے عزم پر قائم ہیں اورایمن الظواہری کے ساتھ انصاف ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button