جنرل نیوز

کانگریس کے 138ویں یوم تاسیس پر بیگم پیٹ میں منایا گیا جشن تاسیس پروگرام

کانگرسی پارٹی کے طویل خدمات کو یاد کر تے ہوئے سیکولرازم پر ڈٹے رہنے کا کیا گیا عزم

حیدرآباد:انڈین نیشنل کانگریس کے 138ویں یوم تاسیس کے موقع پر حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے بیگم پیٹ ڈیویژن میں چشن یوم تاسیس منا یا گیا۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کے ڈیلی گیٹ Hosey Tocher نےمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر تے ہوئے پرچم کشائی انجام دی۔ اس دوران کانگریس پارٹی زندہ آباد، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور ملک ارجن کھڑگے زندہ آباد کے نعرے بھی بلند کئےگئے۔

بعدازاں خطاب کرتے ہوئے Hosey Tocher نے ملک کے تہیہ کانگریس پارٹی کی طویل خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے سب سے بڑا کارنامہ ملک کی آزادی میں پیش پیش رہے کر انجام دیا ہے جسے صبح قیامت تک نہیں بھلایا جا سکتا۔ سینئر کانگریس لیڈر نے موجودو دور میں کانگریس کے استحکام کے لئے کمربستہ ہوجانے کانگریس کارکنان سے اپیل کی۔

کانگریس کے ڈیلی گیٹ Hosey Tocher نے بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کر تے ہوئے کہا کہ بی جے پی درپردہ مک کے تانے بانے کو تہس نہس کرنے کی کوششیوں پر روبہ عمل ہے جسے ہم تمام طبقات کے شہری متحد ہوکر ان کے اعزائم کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ بیگم پیٹ ڈیویژن کے سینئر کانگریس لیڈر محمد نصیر کی جانب سے منعقد کئے گئے پروگرام میں سینئر کانگریس لیڈران کے علاوہ یوتھ کانگریس کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button