امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسوں کا ورلڈ ریکارڈ _ ایک ہی دن میں 10 لاکھ کیس

امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسوں کا ورلڈ ریکارڈ _ ایک ہی دن میں 10 لاکھ کیس

حیدرآباد _ 4 جنوری ( اردو لیکس ڈیسک) امریکہ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اپنی انتہا کو پہنچ گیا ہے اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ پیر کے روز ایک ہی دن میں 10 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے دنیا بھر کے ممالک میں ایک ہی دن میں اتنی بھاری تعداد میں کورونا وائرس کے کیس اب تک درج نہیں ہوئے ۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ کورونا کی لہر جو کیس درج ہوئے تھے اس سے تین گنا زیادہ کیس فی الحال درج ہورہے ہیں

 

چار دن قبل امریکہ میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 90 ہزار کیس درج ہوئے تھے اور پیر کے روز 10 لاکھ کیس درج ہوئے ہیں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر اسکولوں، دفاتر اور دیگر تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے اور ملک میں آنے والے طیاروں کو بند کردیا گیا۔