جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ونستھلی پورم کے ایک مکان سے بلی کی چوری _ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج

حیدرآباد _ 10 جنوری ( اردولیکس) شہرحیدرآباد  کے ونستھلی پورم  سے ایک نایاب نسل کی بلی چوری ہوگئی ۔ ونستھلی پورم کے  جہانگیر نگر کے رہنے والے شیخ حسن محمود نامی نوجوان نے پولیس سے کی گئی شکایت میں دعوی کیاکہ ان کی نایاب نسل کی پالتو بلی چوری  ہوگئی ہے جس کو انہوں نے 50,000 روپے میں خریدا تھا اور 18 ماہ سے اسے وہ پال رہے تھے۔ نامعلوم شخص نے ان کے مکان کے سامنے سے رات 10 بجے بلی کو چرا کر فرار ہوگیا ۔

انہوں نے پولیس سے خواہش کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیاجائے اور ان کی بلی کی تلاش کو یقینی بنایاجائے۔ساتھ ہی انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انوکھی نسل کی اس بلی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ایک آنکھ نیلی اور دوسری آنکھ کا رنگ سبز ہے۔ پولیس نے اس شکایت کے بعد ایک معاملہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر بلی کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button