جاریہ سال کا آج پہلا سورج گرہن _ ہندوستان میں یہاں دیکھا جائے گا

حیدرآباد _ جاریہ سال کا پہلا سورج گرہن آج 10 جون جمعرات کو ہندوستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا جائے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق ہندوستان میں اروناچل پردیش، لداخ اور شمال مشرقی ریاستوں کے چند علاقوں میں جزوی طور پر سورج گرہن دیکھا جائے گا۔سورج گرہن کا وقت 11 بج کر 42 منٹ سے شروع ہوگا سہ پہر 3:30 بجے مکمل طور پر سورج گرہن دیکھا جائے گا اور شام 4 بج کر 52 منٹ کو سورج کے اطراف سنہرے رنگ کا دائرہ نمودار ہوگا۔جو کافی دلچسپ اور جاذب نظر آئے گا۔