بڑی خبر-آئی پی ایل منسوخ

نئی دہلی: کورونا کے کیسس میں اضافہ اورکھلاڑیوں کے عالمی وباء سے متاثرہونے کے بعد آئی پی ایل کے جاریہ سیزن کے میاچس غیرمعینہ مدت تک کیلئے منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے نائب صدرراجیو شکلانے اس بات کا اعلان کیا۔ آئی پی ایل میاچس کھیلنے والی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے بعض میاچس پراثرپڑا تھا۔
کانگریس نے قبل ازیں کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وباء سے متعلق حالات کے پیش نظر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میاچس کے انعقاد کا کوئی جواز نہیں ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کل ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس وقت ملک عالمی وبا کی لپیٹ میں ہے اور موجودہ ماحول آئی پی ایل جیسے بڑے میاچس کے انعقاد کے لئے موزوں نہیں ہے۔

اس سے پہلے بی سی سی آئی کے صدرسوروگنگولی نے کہا تھا کہ آئی پی ایل میاچس پروگرام کے مطابق جاری رہیں گے اس میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی لیکن اب صورتحال کو دیکھتے ہوئے بڑا فیصلہ لیا گیا۔