اگلے پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے ان اضلاع میں ہوسکتی ہے بارش

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد،منچریال،نرمل،نظام آباد،راجنا سرسلہ،بھونگیر،رنگاریڈی،حیدرآباد،میڑچل،وقارآباد،سنگاریڈی،میدک،کریم نگر،محبوب نگر،ناگرکرنول،ونپرتی،نارائن پیٹ اورجوگولامبا گدوال ضلع میں بدھ کو بارش کا امکان ہے۔اس بلیٹن میں کہاگیا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ،شمالی ساحلی اے پی،یانم اور جنوبی ساحلی اے پی میں بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں کئی مقامات پربارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت40ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں درج کیاگیا۔حیدرآباد میں گذشتہ روزدرجہ حرارت36.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔