جمعیتہ علماء و جمعیتہ یوتھ کلب ضلع کریم نگر کے زیر اہتمام سرکاری دواخانہ میں کورونا کےمریضوں میں پھلوں کی تقسیم

کریم نگر:محمد اشرف احمد رکن جمعیتہ علماء ضلع کریم نگر کی اطلاع کے بموجب حضرت مفتی محمد یونس القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء کریم نگر کی ایماء پر سرکاری دواخانہ کریم نگر پہنچ کر کویڈ-19 وارڈ اور ICU وارڈ کے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی ہمت اور حوصلہ افزائی فرمائی اور ساتھ ہی ساتھ 100 مریضوں کے درمیان کھانے کے پیاکٹس، انداز، سنترہ تقسیم کئے گئے. جمعیتہ کے اس عمل سے مریضوں کے درمیان کافی خوشی اور ہمدردی دیکھنے کو ملی ہے. اور جمعیتہ علماء کے ذمہ داران نے ڈاکٹرس اور اسٹاف کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں اپنی جان کی پرواہ کرے بغیر خدمت انجام دینا یہ انسانیت کے رشتہ کو مضبوط کرنے کا عمل ہے سرکاری دواخانہ کریم نگر میں خاص کر کویڈ-19 کے مریضوں کے لئے سہولیات سے لبریز اور صاف و ستھرائی کا بہترین انتظامات اور اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر جمعیتہ یوتھ کلب کے نوجوان حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری حافظ یسین، محمد اشرف احمد،مولانا رضوان، حافظ محمد ذیشان، حافظ شاہنواز،حافظ مسیب، مرزا زید اللہ بیگ کے علاوہ محمد ریاض پی. آر. او سرکاری دواخانہ موجود تھے۔