جمعیة علماء سلطان آباد ضلع پداپلی کے زیراہتمام جامع مسجد سلطان آباد میں خدمت خلق و اصلاح معاشرہ پروگرام

پدا پلی: جمعیة علماء سلطان آباد ضلع پداپلی کے زیر اہتمام جامع مسجد سلطان آباد میں خدمت خلق و اصلاح معاشرہ پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام کا آغاز حافظ امجد صاحب امام و خطیب جامع مسجد کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد مفتی محمد استقام الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماء ضلع پداپلی خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو مبارک بادی و ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق اللہ کا کنبہ ہے جو اللہ کے مخلوق کی خدمت کرتا ہے اللہ تعالی اس کی مدد میں لگا رہتا ہے مزید کہا کہ اتحاد و اللہ کی رضا کے لئے کام کرنے کے لئے کہا ہے بعد ازاں مولانا لئیق اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیة علماء ضلع پداپلی نے خطاب کرتے ہوئے جمعیة علماء ہند کے اکابر کی قربانیاں کا تذکرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو نیک صحبت اختیار کرنے کو کہا ہے اس کے بعد حافظ امجد صاحب سکریٹری جمعیة علماء ضلع پداپلی نے جمعیة علماء سلطان آباد منڈل کی کارگذاری پیش کرتے ہوے کہا کہ اللہ کی مدد سے اور جمعیة کے نوجوانوں کی محنت سے رفاہی و فلاحی کام کے ساتھ ساتھ روزانہ covid مریضوں،مسافریں،پولیس محکمہ،بس اشٹانڈ،ریلوے اشٹانڈ پر موجود لوگوں میں بریانی، بگارا،سادہ کھانے کے ساتھ پھل Dry Fruits انڈے پانی تقسیم کرنے کی مستقل خدمت جاری رہی جس میں تقریبا ایک لاکھ سے زیادہ مالیت کا خرچہ ہوا اور اس موقعہ پرتعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا اس کے بعد آخر میں مولانا عبدالرحمان شاکر صاحب قاسمی نائب صدر جمعیة علماء بیان کرتے ہوئے کہا کہ بندوں سے اللہ تعالی ستر ماوْں سے زیادہ محبت کرتا ہے نیز کہا کہ گھروں میں دینی ماحول بنانے کی طرف توجہ دلائی ہے اس پروگرام میں مولانا محفوظ الرحمان صاحب مولانا ناصر علی صاحب امام مسجد عالم گیر کے کے علاوہ جمعیة علماء سلطان آباد و جمعیة یوتھ کلب کے ذمہ داران و نوجوان موجود تھے۔