اسپشل اسٹوری

یہ کتا نہیں آدمی ہے

نئی دہلی: یہ کتا نہیں آدمی ہے، جی ہاں یہ سچ ہے، جاپان کے ایک شخص کو کافی عرصہ سے کتا بننے کی خواہش تھی اوراس کیلئے اس نے قریب 12 لاکھ روپئے خرچ کئے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی زیپیٹ نامی ادارہ فلموں اوراشتہارات کے علاوہ تفریحی پروگرامس کیلئے ڈیزائن اورکاسٹیوم تیارکرتا ہے۔ اس کمپنی سے ٹوکو نامی شخص رجوع ہوا اوراس نے کہا کہ وہ کتے کی طرح نظرآنا چاہتا ہے۔ 40 دن کی سخت محنت کے بعد اس کیلئے کتے کا کاسٹیوم تیارکیا گیا جسے پہن کروہ بالکل کتے کی طرح نظرآرہا ہے۔ اس شخص نے اپنا ویڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیا، التبہ اس نے یہ نہیں کہا کہ وہ کتنے دنوں تک کتے کی طرح رہے گا۔ اس شخص کی عجیب وغریب خواہش دیکھ کرلوگ حیرت زدہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button