تلنگانہ

کانگریس اور بی آر ایس کے تمام مسلم امیدواروں میں سے کامیابی کسی کا بھی مقدر نہیں بنی

حیدر آباد۔تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بی آر ایس کے تمام مسلم امیدواروں میں سے کامیابی کسی کا بھی مقدر نہیں بنی۔کانگریس پارٹی نے جہاں کامیابی حاصل کی وہیں تشویش کی بات یہ ہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے کوئی ایک بھی مسلم امیدوار منتخب نہیں ہو سکا۔

کانگریس نے 118 حلقوں میں سے 5 حلقوں سےمسلمان کو امیدواروں کو کھڑا کیا تھا لیکن ان میں سے کوئی ایک بھی امیدوار منتخب نہیں ہوسکا۔پارٹی نے پرانا شہر کے دو اسمبلی حلقوں چار مینار اور کاروان سے دو مسلم امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ نامیلی اور جوبلی ہلز کے علاوہ نظام آباد اربن سے بھی مسلم امیدوار کھڑا کئے تھے لیکن ان پانچوں میں سے کسی کو بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

اس کے برعکس بی آر ایس کی جانب سے اسمبلی انتخابات میں 3 امیدوار مسلم امیدوار کھڑے کئے گئے تھے۔ بودھن اسمبلی حلقہ سے شکیل عامر ، بہادر پورہ سے عنایت علی باقری اور چار مینار سے صلاح الدین لودھی کو ٹکٹ دیا گیا تھا لیکن بی آرایس کے ان تینوں مسلم امیدواروں کو بھی شکست ہوگئی۔

وہیں دوسری جانب تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے 7 ارکان اسمبلی کے علاوہ ایک بھی مسلمان کسی بھی سیاسی جماعت سے منتخب نہیں ہو سکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button