جنرل نیوز

عادل آباد کے وارڈ نمبر 35 میں کانگریس پارٹی ٹاؤن نائب صدر شیخ سمیر احمد کی نمائندگی پر اسپیڈ بریکرس کی تنصیب

کانگریس پارٹی عادل آباد ٹاؤن نائب صدر شیخ سمیر احمد کی کامیاب نمائندگی پر عادل آباد میونسپل کی جانب سے محلہ شانتی نگر کالج کالونی وارڈ نمبر 35 میں کوثر مسجد سے آٹو اسٹینڈ سڑک اور واٹر ٹینک کی سڑک پر اسپیڈ بریکر لگائے گئے۔یہاں اس بات کا تزکرہ بےجا نہ ہوگا کہ کانگریس پارٹی عادل آباد ٹاؤن نائب صدر شیخ سمیر احمد نے کانگریس پارٹی کے وفد کے ہمراہ عادل آباد میونسپل کمشنرشیلجہ سے ملاقات کرتے ہوئے مسجدِ کوثر مسجد سے آٹو اسٹینڈ سڑک اور واٹر ٹینک کی سڑک پر پیدل چلنے والے بزرگ افراد اور اسکولی بچوں کے مفاد میں احتیاطی تدابیر کے طور پر اور گاڑیوں کی اسپیڈ کو کنڑول کرنے اورحادثوں کی روک تھام کے لئے سڑکوں پر اسپیڈ بریکر لگانے کے لئے نمائندگی کرتے ہوئے تحریری یادداشت حوالے کیا گیا تھا ۔ اسپیڈ بریکر لگانے پر شیخ سمیر احمد نے میونسپل کمشنرشیلجہ اور میونسپل حکام سے اظہارِ تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button