نیشنل

ماسک نہ لگانے پرپولیس ملازمین نے فوجی جوان کی پٹائی کردی

نئی دہلی: ماسک نہ لگانے پرپولیس نے ایک فوجی جوان کوپیٹ دیا۔ یہ واقعہ ریاست جھارکھنڈ کے چھترا ضلع کے کرما بازارمیں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ آرمی جوان پاون کماریادو موٹرسائیکل پرجارہے تھے، اس دوران پولیس کی جانب سے ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے گاڑی پرجانے والوں کو روکا جارہا تھا، ملازمین پولیس نے فوجی جوان کوبھی ماسک نہ لگانے پرروک لیا اوران کی گاڑی کی چابی نکال لی گئی، جس پرانھوں نے اعتراض کیا اس کے بعد پولیس ملازمین نے انھیں پیٹ دیا۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پروائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام نے پورے معاملہ کی جانچ کے احکامات جاری کئے اورتین ملازمین پولیس کو معطل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button