تلنگانہ

تلنگانہ میں تین دن کی ڈینگو بخار سے نوجوان ڈاکٹر کی موت

حیدرآباد ۔ 19 ستمبر (اردولیکس)  تلنگانہ میں ڈینگو بخار سے ایک نوجوان ڈاکٹر کی موت ہوگئی۔ محبوب نگر ضلع کے نارائن کھیٹر منڈل کے وینکٹا پور گاوں سے تعلق رکھنے والی ویشنوی نے ایم بی بی ایس کی تکمیل کے بعد پریکٹیں کر رہی تھی۔ وہ گذشتہ تین دنوں سے شدید بخار میں مبتلا تھی۔ طبی معائنوں کے بعد اسے ملیریا کے ساتھ ڈینگو بھی ہو گیا تھا جس پر اس کے گھر والوں نے حیدرآباد کے یشودھا ہاسپٹل میں شریک کروایا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہو گئی۔ نوجوان لڑکی کی تین دن کی بخار میں موت پر اس کے گھر والوں پر سکتہ طاری ہو گیا۔

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے ڈینگو ، ملیریا اور دیگر وبائی بخار سینکڑوں افراد متاثر ہو رہے ہیں خاص طور پر بچوں میں یہ بخار زیادہ دیکھی جارہی ہے جبکہ حکومت کا دعوٰی ہے کہ ریاست میں ڈینگو کی کوئی وبا نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button