نیشنل

اس ریاست میں پٹرول کی قیمت میں 25 روپئے کمی کا اعلان

رانچی: جھارکھنڈ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر ہیمنت سورین کے دفتر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ یہ جانکاری دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے غریب و متوسط طبقہ کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہیں، اس لیے حکومت نے ریاستی سطح پر دو پہیہ گاڑیوں کے لیے پٹرول پر فی لیٹر 25 روپے کی راحت دے گی اس کا فائدہ 26 جنوری 2022 سے ملنا شروع ہوگا۔ ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت کے اس فیصلہ سے تقریباً 1.25 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

اس دوران چیف منسٹر ہیمنت سورین نے نچلے اور اوسط آمدنی والے گروپ سے تعلق رکھنے والے ٹو وہیلر مالکان کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کی راحت کا اعلان کیا ہے۔ مستفید ہونے والے افراد کو پٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ اگلے سال 26 جنوری سے ملنا شروع ہوگا۔سورین ریاستی سرکار کی دوسری سالگرہ کے موقع پر رانچی میں مُرہا آبادی گراونڈ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ہیمنت سورین نے کئی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ہیمنت سورین نے آج نچلے اور اوسط آمدنی والے گروپ سے تعلق رکھنے والے ٹو وہیلر مالکان کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کی راحت کا اعلان کیا ہے۔ مستفید ہونے والے افراد کو پیٹرول کی قیمت میں اِس کمی کا فائدہ اگلے سال 26 جنوری سے ملنا شروع ہوگا۔ سورین ریاستی سرکار کی دوسری سالگرہ کے موقع پر رانچی میں مُرہا آبادی گراو نڈ میں منعقدہ ایک تقریب میں عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ ہیمنت سورین نے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انھوں نے مستفید ہونے والے افراد کو 15 ہزار کروڑ روپے کے اثاثے بھی تقسیم کیے۔ 

واضح رہے کہ اس وقت جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 98 روپے 52 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 91 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button